السلام فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بیواوں اوریتیموں کے درمیان کمبل کی تقسیم

السلام ایجوکیشنل
اینڈ ویلفیر فاؤنڈیشن جہاں دعوتی وتعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہے وہیں غرباءومساکین کی
حالت زار پر بھی اس کی پوری نگاہ ہے ،چنانچہ اس کے متحرک اراکین کے مشوروں سے یہ بات
طے پائی ہے کہ حسب ضرورت رفاہی سرگرمیاں بھی بروئے کارلائی جائیں ،اس سلسلہ میں ایک
تاریخی اقدام کرتے ہوئے اس کے بعض اراکین گیا گھاٹ پل کے نیچے واقع ان جھگی جھونپڑیوں میں
پہونچے ،شہر کی چمک دمک پر قہقہے لگاتی گیا گھاٹ پل کے نیچے جھونپڑیوںاوراس میں بسنے
والے لاچار ونادار مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ،یہاں چارسو سے زائد خاندان کسمپرسی
کی زندگی گذرا رہے ہیں ،بروقت سردی کی شدت کا خیال رکھتے ہوئے ان کی بے چارگی کو مدنظر
رکھ کر دوقسطوں میں ایک سو اکتیس کمبل ان کے درمیان تقسیم کرائے گئے ،قابل ذکر امر یہ
ہے کہ جن اراکین وہمدردان فاؤنڈیشن نے اپنی قربانیاں پیش کی ہیں ان میں سرفہرت نائب
صدر فاؤنڈیشن ن مولانا قاری بدیع الزماں سلفی ،سکریٹری مولانامعراج عالم تیمی ، معاون
سکریٹری مولانا صفات عالم تیمی ،مولانا علی رضا سلفی اور متحرک رکن جناب افتخار صدیقی
ہیں۔اللہ پاک اس نیک کام میں شریک تمام حضرات کومزید حوصلہ بخشے ، اصحاب خیر کی نیکیاں
قبول فرمائے اور غرباء ومساکین کو صبرکی توفیق نصیب فرمائے ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق