الأحد، 6 يناير 2013

السلام ايجوكشنل اينڈ ويلفئر فاونڈيشن


بسم الله الرحمن الرحيم

دين حق كى دعوت اور ِكتاب وسنت كى تعليم اسلام كى بقاء كے دو بنيادى عناصر ہيں۔خاص طور سے غير اسلامى  ملكوں ميں  اگر الله كے فضل وكرم كے بعد علماء و مبلغين كى مخلصانہ كوششيں نہ ہوتيں  تو شايد اسلام كا چرا غ گل ہوچكا ہوتا۔(والله غالب على امره )

صوبۂ بہار كى راجدهانى پٹنہ جس كا قديم نام "عظيم آباد"  ہے۔ ماضى ميں علم وفن كا مركز رہا ہے۔يہاں نامور اساطينِ علم وفن  اور نابغۂ روزگار ارباب ِ دعوت وعزيمت   پيدا ہوئے۔جنہوں نے خدمت ِدين كا عظيم فريضہ سر انجام ديا۔خاندانِ صادقپور كى قربانياں  ، محدث شمس الحق  عظيم آبادى   صاحبِ عون المعبود اورسيد سليمان ندوى  جيسے يكتائے روزگارعلماء كرام كے اعمالِ جليلہ  اس كى زندہ مثاليں ہيں۔ ليكن افسوس كہ آج يہ تاريخى شہر علامہ اقبال كے  اس شعر كا  مصداق بن چكا  ہے۔

نشان راہ  دكهاتے تهے جوستاروں كو               
ترس گئے ہيں وہى كسى مردِراہ كےلئے

آج تحريكِ شہيدين كے جيالوں كى قربانيان فراموش  ہوتى جارہى ہيں ۔ان كى اصلاحى تحريكيں دم توڑ رہى ہيں ۔وہيں دوسرى طرف غير اسلامى قوتيں   اور باطل تحريكيں نت نئے روپ  ميں سرگرم ِ عمل ہيں۔ عيسائى مشنرياں اپنےسيكڑوں  ہاسپيٹل  ، اسكول  اور دوسرے اسكيموں كے ذريعہ نونہالانِ امت   كو دين اسلام  سے برگشتہ  كررہى ہيں۔ سخت گيرہندو تنظيميں اسلام اور مسلمانوں كے وجود كو مٹانے كے درپے ہيں۔ قاديانيت جديد تعليم يافتہ طبقہ  خصوصاً وكلاء اور ججو ں كواپنے دام ِفريب ميں پهنسا ر ہى ہے۔  شيعيت اپنے دلفريب نعروں  كى آڑ ميں پورى قوت كے ساتھ زہر افشانياں كر رہى  ہے۔قبر پرست فرقے   مسلمانوں كو قبر پرستى  ، مزار پرستى  اور عبادتِ غير الله  كى اسى لعنت ميں دوبارہ مبتلا كرنے  كى جان توڑ كوشسش كر رہے ہيں  جس كو ختم كرنے كے لئے رسول الله ﷺ اور آپ   كے  جانثار صحابہ  كرام نے جان ومال قربان كيا  تها ۔  ادهر چند سالوں سے"تكفيرى فرقہ" نوجوانوں   كے ذہن ودماغ ميں تباہ كن اور زہريلے افكار  ڈال كر امت مسلمہ كو تباہى كے بهينٹ چڑهارہا ہے ۔ ايسےپر آشوب حالات ميں پٹنہ كے بعض غيور باشندوں كى دعوت پر لبيك كہتے ہوئے  مختلف علاقوں كے بعض علماء اور مبلغين  نے  الله كى توفيق سے ايك مشتركہ ٹرسٹ قائم كيا ہے۔ جس كا نام ہے " السلام ايجوكشنل اينڈ ويلفئر فاونڈيشن " ۔ 
                         
 يہ ايك خالص  دينى،دعوتى، تعليمى اور رفاہى ادارہ ہے۔ جس كا مقصدمسلمانوں كى دينى و دنيوى  فلاح وبہبود كے  لئےكام كرنا اور انسانيت كى خدمت كرنا ہے۔

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق