‏إظهار الرسائل ذات التسميات پریس ریلیز. إظهار كافة الرسائل
‏إظهار الرسائل ذات التسميات پریس ریلیز. إظهار كافة الرسائل

الثلاثاء، 2 يوليو 2013

السلام فاونڈیشن کے زیراہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد

السّلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن ،پٹنہ جو روز اول سے ہی د ینی،تربیتی ،اصلاحی ورفاہی کاموں میں سرگرم ہے وہیں اس کی نظر حفظان صحت پر بھی ہے ،اسی کے پیش نظر فاونڈيشن کی جانب سے بتاريخ 20شعبان 1434ھ مطابق 30جون 2013ءبروز اتوار آٹھ بجے صبح گائے گھاٹ پل کے نیچے السّلام فاونڈیشن کے مکتب میں مفت طبی کیمپ (Medical camp) کا انعقاد کیا گیا ، جس میں متعدد افراد کا طبی جانچ کیا گیا ،اس طرح کہ 13 ایچ آئی وی، 63 ہیپیٹائیٹس A,B,C, ، 125 بلڈ پریشر ، 45 ہیموگلوبین، 28 بلڈ گروپ اور 90 بلڈسوگر کاجانچ کیا گیا۔ساتھ ہی تقریبا 150 افراد کے درمیان ملٹی ویٹامین اور موسمی بخار کی دوائیں مفت تقسیم کی گئیں ،اﷲ تعالیٰ السّلام فاونڈیشن کے ذمہ داروں اور رضا کاروں کی ان بے لوث خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے-آمین۔


الثلاثاء، 28 مايو 2013

پریس ریلیز

   
          آپ حضرات کو اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آپ کے شہر عظیم آباد میں الحمد ﷲ السلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاو  نڈیشن،پٹنہ کے زیر اہتمام دعوتی واصلاحی پروگراموں کا ایک سلسلہ بدستور جاری ہے ،جس کے تحت گاہے بگاہے ملک وبیرون ملک کے مشہور جید علمائے کرام کا دعوتی پروگرام پٹنہ ومضافات میں منعقد ہوتا رہتا ہے ،ماشا ءاﷲ اسی سلسلہ کی ایک کڑی فضیلة الشیخ ڈاکٹر عبیدالرحمان مدنی کاسرزمین پٹنہ میں ان کی تشریف آوری ہے،اور ان کا دعوتی واصلاحی پروگرام انشاءاﷲبتاریخ14 رجب 1434ھ مطابق 25 مئی 2013ء بروز سنیچر بعنوان ”حکومت کے تئیں ہماری ذمہ داریاں“ 30:10 بجے صبح تا 12بجے دن ،بمقام الفلاح جامع مسجد ، فیڈرل کالونی ،پھلواری شریف ، بعنوان ”مثالی خاتون“( اس پروگرام میں خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم رہے گا،انشاءاﷲ) ،4بجے شام تا 30:5 بجے شام ، بمقام الفلاح جامع مسجد ، فیڈرل کالونی ،پھلواری شریف ، بعنوان ”ا  ہل حدیث کا عقیدہ اور منہج“ 30:8 بجے شب تا 10 بجے شب ،بمقام جنت شفا میرج ہال ،پھلواری شریف ، اسی طرح انجینیئر محمد یوسف صاحب کا پروگرام بعنوان ”رہبر انسانیت محمد ﷺ “7بجے شام تا 30:8 بجے شب ، بھی منعقد ہوگا ، اوربتاریخ 15رجب 1434ھ مطابق 26 مئی 2013ءبروز اتوار شیخ ڈاکٹر عبید الرحمان مدنی کا پروگرام بعنوان ”قبر کے سوالات “،بوقت 30:10 بجے دن تا 12 بجے دن ، بمقام کمیونیٹی ہال ،فصاحت کا میدان ،پٹنہ سیٹی ،بعنوان ”جنت کا راستہ “ 4بجے شام تا 30:5 بجے شام ، بمقام مکتبہ نور الہدیٰ،جان فضا بلڈنگ ، نون کا چوراہا ، پٹنہ سیٹی،اور بعنوان ”اسلام کی امانت اور اس کے تقاضے“، بوقت 7 بجے شام تا 30: م8 بجے شب، بمقام جامع مسجد جنگی، مچھوا ٹولی ،عالم گنج،پٹنہ منعقد ہونے جا رہا ہے ۔
          واضح رہے کہ شیخ موصوف علم حدیث،فن حدیث،علم رجال، سند حدیث اور اصول حدیث کے ماہر عالم دین ہیں ، اس لئے آپ تمام حضرات سے پر زور گزارش ہے کہ اس دینی واصلاحی مجلس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر شیخ موصوف کے مواعظ حسنہ سے فائدہ اٹھائیں ، واضح رہے کہ جامع مسجد جنگی میں بعد نماز مغرب والے پروگرام میں خواتین کے لئے پردہ کابھی انتظام رہے گا ، انشاء اﷲتعالیٰ ۔

                                                 إداره
 السلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤ نڈیشن،پٹنہ

الثلاثاء، 26 مارس 2013

کتا ب میلہ پٹنہ میں السلام فاؤنڈیشن کا بک اسٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔


پریس ریلیز

گاندھی میدان پٹنہ میں منعقدہ انیسواں کتاب میلہ میں السلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر فائونڈیشن پٹنہ کا بک اسٹال نمبر E-8
لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ جہاں سے لوگوں نے دینی کتابیں رعایتی قيمت  پر حاصل کیں۔ خواتین وحضرات اور بچے اسٹال پر اپنی پسند کی کتابیں دیکھتے نظر آئے اور اپنے ذوق کے مطابق کتابیں خریدیں۔ یہ اسٹال نہ صرف برادران وطن کی بڑی تعداد کی توجہ کامرکز بنا رہا بلکہ انہوں نے اپنى پسند كى كتابيں بهى خريديں ۔ منتظمین اسٹال نے بک اسٹال پر آنے والے برادران وطن کے درمیان قرآن مجید کا ہندی ترجمہ نیز ہندی و انگریزی زبانوں میں کتابچے و فولڈر مفت فراہم کرائے۔اس کے تحت تقریباً دو سو قرآن ہندی ترجمے والا اور تقریباً پانچ سو دیگر کتابچے و فولڈر تقسیم کئے گئے۔ جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ میلہ میں آنے والوں کی بڑی تعداد اس اسٹال سے متاثر ہوئی اورلوگ خوش ہو کر گئے۔ یہ عام تاثر تھا کہ اس نوعیت کا یہ منفرد اسٹال ہے جس پر انسانیت و بھائی چارگی کا پیغام پہنچانے کے لئے اس طرح کی کتابیں انتہائی رعایتی قيمت پر  نہ يہ كہ صرف فروخت كى گئيں بلكہ  بڑى تعداد ميں مفت بهى تقسيم كى گئیں۔
       واضح رہے کہ مذکورہ میلہ مورخہ ١٣ مارچ تا ٢٤مارچ گاندهى ميدان ، پٹنہ ميں جارى رہا جس میں ملک و بیرون ملک کے مشہور پبلشروں نے حصہ لیا جس میں السلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر فاؤنڈیشن نے بھی بک اسٹال لگا کرلوگوں کو رعایتی دروں پر کتابیں فراہم کر کے اپنا دینی و ملی فریضہ انجام دیا۔ فاؤنڈیشن کے کارندوں اور رضاکاروں نے بک اسٹال پر آنے والے برادران وطن کے پتے اور ٹيليفون وموبائل نمبر ات بهى حاصل كيے تا کہ آئندہ ان سے رابطہ کر کے ان کے تاثرات حاصل کئے جائیں نيز انہیں حسب طلب مزید لٹریچرس و کتابیں فراہم کرائی جاسکیں۔اس کاز میں فاؤنڈیشن سے وابستہ افراد نے بڑی ہی دل جمعی اور تندہی کے ساتھ حصہ لیا جو لائق صد تحسین ہے۔

   ( اداره السلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر فاؤنڈیش سبزى باغ،پٹنہ)

الجمعة، 18 يناير 2013

زنا کی روک کے لیے اسلامی قانون واحد حل


میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ دلی کی چلتی بس میں گینگ ریپ ہندوستان کے مہذب معاشرہ پر طمانچہ سے کم نہیں ،السلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر فاؤنڈیشن ،پٹنہ کے صدر مولانامطیع الرحمن چترویدی نے کہا کہ اگر ہم اسلامی لباس کا اہتمام کریں ، زنا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر جو اسلام نے بتائے ہیں ان کو اپنائیں ،کہ مردوعورت دونوں اپنی اپنی نظریں نیچی رکھیں،اجنبی عورتوں سے خلوت اختیار نہ کریں،اور اگر مردوں سے بات کرنے کا موقع ہو تو معروف طریقے سے بات کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ اس طرح کے حادثات ہمارے معاشرے میں پیدا ہوں ۔ اسلام نے اس سے پہلے دل کوبدلنے کی کوشش کی ہے جس میں ایک اللہ پر یقین اوراس کے سامنے جوابدہی کااحساس یہ ایسا عقیدہ ہے جو انسان کو برائی سے خودبخود روکتا ہے ۔مولانا چترویدی نے کہا کہ اسلام زناکارمردوعورت کے لیے اگر وہ شادی شدہ ہوں تو سنگسار اوراگر غیرشادی شدہ ہوں تو سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی تجویز کرتا ہے ،اگر اسلام کے اس قانون پر عمل کیاجائے تو اس قسم کے شرمناک واقعات پر قابو پا سکتے ہیں ۔