السلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر فاؤنڈیشن پٹنہ روز اول سے
جہاں دعوتی، تربیتی، اصلاحی اور رفاہی کاموں میں سرگرم ہے وہیں اسکی نظر حفظان صحت
پر بھی رہى ہے، اس سے پہلے فاؤنڈیشن نے جون کےاواخر میں گائے گھاٹ پل کے نیچے واقع السّلام فاونڈیشن کے مکتب میں مفت طبی کیمپ منعقد کیا تھا جس کی بے پناہ افادیت کے پیش نظر ٢٥ اگست بروز اتوار ٩
بجے صبح دوسرا مفت طبّی کیمپ الفلاح فیڈرل کالونی فلوری شریف پٹنہ میں منعقد کیا
گیا جس میں ہیپیٹائیٹس A,B,C, ایچ آئی وی ، بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر كے مريضو ں كو طبى خدمات فراہم كى گئیں، ٢٨ مردوں
اور ٢٩ عورتوں کی جانچ کی گئی، ساتھ ہی ملٹی وٹامن دوائیں بھی تقسیم کی گئیں ، جس
سے عوام بالخصوص مریضوں کو بے انتہا خوشی نصيب ہوئی، واقعى اس طرح کے فلاحی
کاموں کا بڑا فائدہ ہو رہا ہے، بالخصوص مہنگائی کے اس دور میں فقراء
اور مساکين کے ليے یہ طبّی کيمپ نیک فال کی حیثیت رکھتے ہیں، الله تعالى
السلام کے ذمہ داروں اور رضا کاروں کی ان بے لوث خدمات کو قبول فرمائے
اور آئندہ بھی اس طرح کے فلاحی کاموں اور طبّی کیمپ جیسے اسکیموں سے عوام کو فائدہ
پہنچانے کی توفیق دے.
إظهار الرسائل ذات التسميات العمل الخيرى. إظهار كافة الرسائل
إظهار الرسائل ذات التسميات العمل الخيرى. إظهار كافة الرسائل
الثلاثاء، 3 سبتمبر 2013
الأربعاء، 29 مايو 2013
अस्सलाम फाऊंडेशन पटना ने प्याऊ की स्थापना की
अस्सलाम
एजुकेशनल एंड वेलफेयर फाउंडेशन पटना एक सामाजिक एवं शैक्षित संस्था है जो मानव
कल्याण हेतु प्रयत्नशील रहती है। इसका काम समाज के विभिन्न विभागों में फैला हुआ
है, गर्मी के अवसर पर फाउंडेशन की ओर से
एक्ज़ीविशन रोड में गर्मी की धूप से परेशान लोगों को ठंडा पानी पिलाने के लिए
प्याऊ की स्थापना की गई है, जिसके जनता को अच्छा लाभ मिल रहा है।
الخميس، 14 فبراير 2013
السلام فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پروین امان اللہ کے ہاتھوں غريب طلبہ وطالبات میں پوشاک کی تقسیم
الجمعة، 8 فبراير 2013
الاثنين، 7 يناير 2013
السلام فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بیواوں اوریتیموں کے درمیان کمبل کی تقسیم
السلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر فاؤنڈیشن جہاں دعوتی وتعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہے وہیں غرباءومساکین کی حالت زار پر بھی اس کی پوری نگاہ ہے ،چنانچہ اس کے متحرک اراکین کے مشوروں سے یہ بات طے پائی ہے کہ حسب ضرورت رفاہی سرگرمیاں بھی بروئے کارلائی جائیں ،اس سلسلہ میں ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے اس کے بعض اراکین گیا گھاٹ پل کے نیچے واقع ان جھگی جھونپڑیوں میں پہونچے ،شہر کی چمک دمک پر قہقہے لگاتی گیا گھاٹ پل کے نیچے جھونپڑیوںاوراس میں بسنے والے لاچار ونادار مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ،یہاں چارسو سے زائد خاندان کسمپرسی کی زندگی گذرا رہے ہیں ،بروقت سردی کی شدت کا خیال رکھتے ہوئے ان کی بے چارگی کو مدنظر رکھ کر دوقسطوں میں ایک سو اکتیس کمبل ان کے درمیان تقسیم کرائے گئے ،قابل ذکر امر یہ ہے کہ جن اراکین وہمدردان فاؤنڈیشن نے اپنی قربانیاں پیش کی ہیں ان میں سرفہرت نائب صدر فاؤنڈیشن ن مولانا قاری بدیع الزماں سلفی ،سکریٹری مولانامعراج عالم تیمی ، معاون سکریٹری مولانا صفات عالم تیمی ،مولانا علی رضا سلفی اور متحرک رکن جناب افتخار صدیقی ہیں۔اللہ پاک اس نیک کام میں شریک تمام حضرات کومزید حوصلہ بخشے ، اصحاب خیر کی نیکیاں قبول فرمائے اور غرباء ومساکین کو صبرکی توفیق نصیب فرمائے ۔
الاشتراك في:
الرسائل (Atom)














.jpg)

.jpg)

