السّلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن
،پٹنہ جو روز اول سے ہی د ینی،تربیتی ،اصلاحی ورفاہی کاموں میں سرگرم ہے وہیں اس کی
نظر حفظان صحت پر بھی ہے ،اسی کے پیش نظر فاونڈيشن کی جانب سے بتاريخ 20شعبان
1434ھ مطابق 30جون 2013ءبروز اتوار آٹھ بجے صبح گائے گھاٹ پل کے نیچے السّلام فاونڈیشن کے
مکتب میں مفت طبی کیمپ (Medical camp) کا انعقاد
کیا گیا ، جس میں متعدد افراد کا طبی جانچ کیا گیا ،اس طرح کہ 13 ایچ آئی وی، 63 ہیپیٹائیٹس A,B,C, ، 125 بلڈ پریشر ، 45 ہیموگلوبین، 28 بلڈ گروپ اور 90 بلڈسوگر کاجانچ کیا گیا۔ساتھ ہی تقریبا 150 افراد کے درمیان ملٹی ویٹامین اور موسمی بخار کی دوائیں مفت تقسیم کی
گئیں ،اﷲ تعالیٰ السّلام فاونڈیشن کے ذمہ داروں اور رضا کاروں کی ان بے لوث خدمات کو
شرف قبولیت سے نوازے-آمین۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق